ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جس طرح کھانے پینے اور چلنے پھرنے کے انسانی صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں ٹھیک اسی طرح رات کو سونے کا انداز بھی صحت
کے لئے اچھا اور برا ہوسکتا ہے۔
پرسکون نیند انسانی صحت اور دماغ کی نشونما کے لئے بہت ضروری ہے لیکن رات کو بستر پر سونے کا انداز بھی انسانی زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے اور خاص طور پر ایسے افراد جو بستر پر دائیں کروٹ سونے کے عادی ہوتے ہیں وہ اپنی اس عادت سے صحت کے لئے 4 فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔
نظام انہضام کی بہتری:
انسان کے جسم میں چیزوں کو ہضم کرنے کے لئے معدہ، لبلبہ اور پیٹ بائیں جانب ہوتے ہیں اس لئے دائیں جانب سونے سے تینوں فنکشنز بہتر انداز میں کام کرتے ہیں اور سوتے ہوئے خوراک کو فضلے میں تبدیل کرنے کا عمل بھی بہتر اندازمیں ہوتا ہے۔
دل کی صحت کے لئے مفید:
بائیں کروٹ سونے سے جسم میں خون کی گردش متاثر ہوتی ہے اور دل کو زیادہ طاقت کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے اس لئے دائیں جانب سونے سے دل پر جسم کا وزن نہیں پڑتا اور خون کا دورانیہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے جو جسم کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کے لئے مفید ہے۔
حاملہ خواتین کے لئے مفید:
ماہرین صحت حاملہ خواتین کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ دائیں کروٹ پر سونے کو معمول بنائیں تاکہ جسم میں خون کے دورانیے کو بہتر بنانے کے ساتھ جسم کے پچھلے حصے پر وزن پڑ سکے جو کہ حاملہ خواتین کے لئے انتہائی مفید ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین دائیں کروٹ سوتے وقت اپنی ٹانگوں کو موڑ لیں اور ان کے درمیان تکیا رکھ لیں جو پرسکون نیند کے لئے مفید ہے۔
خراٹوں سے نجات کا ذریعہ :
بائیں کروٹ سونا یا سیدھا سونے سے بعض اوقات نیند کے دوران سانس میں مشکلات پیش آتی ہیں جو خراٹوں کا باعث بنتا ہے اس لئے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دائیں کروٹ سونا خراٹوں میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں