منگل، 13 جون، 2017

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سیلیبرٹی ، ڈیڈی کومبز سر فہرست ، بالی ووڈ اداکار بھی شامل


نیویارک : امریکی معروف ریپر اور میوزک پروڈیوسر ڈیڈی کومبز دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی سیلیبرٹی کی فہرست میں پہلے نمبرپر آگئے۔
فوربزکی جاری کردہ فہرست کے مطابق رواں سال سین کومبز ایک سو تیس ملین ڈالر کمائی کے ساتھ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی سیلیبرٹی بن گئے، گزشتہ سال امیر ترین سیلیبرٹی کاتاج پہنے والی پاپ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ فہرست میں اونچاسویں نمبر پر آگئی ہیں۔
امریکی گلوکارہ بیونسی ایک سو پانچ ملین ڈالر کمائی کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں جبکہ پچھلے سال وہ 34 ویں پوزیشن پر تھیں، ان کی کمائی کا بڑا ذریعہ ‘فورمیشن’ نامی ٹوئر اور تازہ البم ‘لیمینیڈ’ سے ہوا۔
شہرہ آفاق ناول ہیری پورٹر کی مصنفہ اور فلم پروڈیوسر جے،کے راولنگ 95 ملین ڈالر کے ساتھ امیرترین سیلیبرٹی کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
ریال میڈرڈ سے کھیلنے فٹ بال کھلاڑی رونالڈو 93 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے۔
فوربز کے مطابق دنیا کے ایک سو سیلیبریٹیز کی مجموعی آمدن پانچ اعشاریہ ایک بلین ڈالر رہی جبکہ اس سال سب سے زیادہ کمانے والے ایک سو سیلیبرٹیز میں 16 فیصد خواتین ہیں۔
کائلی جینر 59 ویں نمبر پر ہیں جو پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئی ہیں اور وہ اس فہرست میں سب سے کم عمر سیلیبرٹی ہیں۔ ان کی عمر 19 سال ہے۔
اس فہرست میں 50 فیصد افراد کا تعلق میوزک کی صنعت سے ہے جبکہ دو ایتھلیٹس کرسچیانو رونالڈو اور باسکٹ بال کھلاڑی لے برون جیمز بھی شامل ہیں۔
اس فہرست میں دو بالی وڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی شامل ہیں۔
بالی وڈ کے کنگ خان اس فہرست میں 65 ویں نمبر پر ہیں۔
بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان 37 ملین ڈالر کے ساتھ اس فہرست میں 71 ویں پر ہیں۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ     مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں