چین نے سورج کی روشنی سے پرواز کرنے والا ایک ایسا غیر معمولی ڈرون تیار کیا ہے جو بغیر کسی انسانی مداخلت کے کئی ماہ تک 65 ہزار فٹ کی بلندی پر رہتے
ہوئے مسلسل اُڑ سکتا ہے۔
کائی ہونگ ٹی فور یعنی سی ایچ ٹی فور جہاز کو چینی اکادمی برائے ایئروسپیس ایئروڈائنامکس ( سی اے اے اے) نے بنایا ہے جس کا ڈھانچہ (فیوزلاج) دو حصوں پر مشتمل ہے اور اس کی دم ترچھی ہے۔ اس کے بازوؤں کا پھیلاؤ 40 میٹر ہے جو بوئنگ 737 سے زیادہ ہے لیکن وزن بہت کم ہے۔ اپنی جسامت کی بنا پر یہ ناسا کے ہیلیوس جہاز سے تھوڑا ہی چھوٹا ہے جو 96 ہزار فٹ کی بلندی تک جاسکتا ہے۔چین کے ماہرین کی جانب سے تیار کردہ ڈرون کی چوڑائی 130 فٹ اور بازوؤں کا پھیلاؤ 40 فٹ ہے جو زمینی فضا کے ہر بادل سے اوپر پرواز کے قابل ہے۔ اسے کاربن فائبر اور پلاسٹک سے بنایا گیا ہے اور اس کا وزن بمشکل تمام 800 سے 1100 پونڈ کے درمیان ہے۔ اس میں 8 عدد برقی پروپیلر لگائے گئے ہیں جو شمسی توانائی سے کام کرتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں