کیلیفورنیا: امریکا کے یوسمائٹ نیشنل پارک میں ایک دشوار گزار سیدھی پہاڑی ہے جسے یوسمائٹ ایل کیپیٹن پہاڑ کہا جاتا ہے۔ اس کی اونچائی صرف 3000 فٹ ہے لیکن اسے رسے کے بغیر عبور کرنا محال ہے تاہم اب ایک کوہ پیما نے کسی امدادی سامان کے بغیر سر کر کے ایک نیا کارنامہ انجام دیا ہے۔
31 سالہ ایلکس ہونولڈ کا تعلق شمالی کیلیفورنیا سے ہے اور وہ پہلا شخص ہے جس نے ایل کیپیٹین پہاڑ کو رسی یا کسی دوسرے سامان کے بغیر عبور کیا اور اس کاوش میں انہوں نے کوئی حفاظتی سامان بھی استعمال نہیں کیا۔ 4 جون 2017 کو ایلکس نے 3 گھنٹے 56 منٹ میں یہ پہاڑی عبور کی۔ انہوں نے انتہائی پھسلن والے گرینائٹ پہاڑ سر کرنے میں ایک شے کا استعمال کیا جو چاک کا سفوف تھا جس کی وجہ سے وہ پھسلنے سے بچتے رہے تاہم انہوں نے مشق کے لیے کئی مرتبہ اس پہاڑ کو آلات اور رسیوں کی مدد سے عبور کیا تاکہ وہ پاؤں جمانے اور انگلیاں پھسانے کی جگہ کو دیکھ کر انہیں یاد کر لیں۔
![](https://c.express.pk/2017/06/alexhandss-1496764431.jpg)
![](https://c.express.pk/2017/06/alexpahar-1496764435.jpg)
یہ پہاڑ کسی دیوار کی طرح بالکل سیدھا ہے اور بہت پھسلن والا ہے جس پر چڑھنا شیشے کی دیوار پر چڑھنے کے برابر ہے اور یہی وجہ ہے کہ تمام کوہ پیما یہاں پر خاص آلات کے ساتھ آتے ہیں جبکہ اوپر چڑھتے ہوئے سفر مزید دشوار ہو جاتا ہے۔ ایلکس کا کہنا ہے کہ جب وہ 2300 فٹ پر پہنچا تو صورتحال خوفناک ہو گئی تھی جہاں صرف ایک انگوٹھا پھنسانے کی جگہ ہی مل سکی۔ اس کی مشق کے لیے وہ پہلے ہر روز اپنی انگلیوں کے پور سے اپنی وین سے لٹک کر اس کی پریکٹس کرتا رہا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں