جمعہ، 16 جون، 2017

انٹرٹینمںٹ فنکاروں کا پسندیدہ افطار


ماہ رمضان اپنی رحمتیں و فضیلتیں نچھاور کیے ہوئے ہے اور ایسے میں ہر شخص چاہتا ہے کہ ان برکات کو سمیٹ کر اپنے دامن میں بھر لے۔
اس ماہ میں مزے مزے کی ڈشز بنانے کا سلسلہ بھی اپنے عروج پر ہے اور ہر شخص سحر و افطار میں منفرد ڈشز بنانا اور کھانا چاہتا ہے۔
اس موقع پر ہم نے کچھ فنکاروں سے بھی ان کے پسندیدہ افطار کے بارے میں پوچھا اور اب ان کی پسند آپ تک پہنچارہے ہیں۔

ارمینہ رانا خان                   


سپر ہٹ فلم ’جاناں‘ کی اداکارہ ارمینہ رانا خان کو افطار میں فروٹ سلاد، گھر کے بنے ہوئے دہی بڑے اور ایک کپ چائے پسند ہے۔

عمران عباس                        


رمضان کے بارے میں اداکار عمران عباس کے خیالات کچھ مختلف ہیں۔ ان کے خیال میں پورا سال اپنی صحت کا خیال رکھنے کے بعد رمضان میں تھوڑی سی بد پرہیزی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
ان کے خیال میں افطار لال شربت، پکوڑں اور جلیبی کے بغیر ادھورا ہے۔

بشریٰ انصاری                         

بشریٰ انصاری کو افطار میں صرف تازہ پھلوں کی چاٹ پسند ہے۔

احمد علی بٹ                        


مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ کا کہنا ہے کہ افطار میں ہلکی پھلکی اور غذائیت بخش اشیا ہونی چاہئیں بشمول مشروبات، تازہ پھل، سلاد اور بھنی ہوئی مرغی اور ہاں احمد علی بٹ کا افطار سموسے اور پکوڑوں کے بغیر ادھورا ہے۔

عمیر جسوال                      

معروف گلوکار عمیر جسوال کو افطار کے دستر خوان پر صرف فروٹ چاٹ اور لیمونڈ چاہیئے۔

طوبیٰ صدیقی                     

فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کی اداکارہ طوبیٰ صدیقی کو افطار میں چنا چاٹ، پکوڑے اور سرخ شربت درکار ہے۔

علی حیدر                        

معروف گلوکار علی حیدر کو سادہ اور روایتی افطار یعنی کھجور، پکوڑے، لال شربت، چائے اور بعد ازاں فروٹ چاٹ پسند ہے۔

فیصل قریشی                  

فیصل قریشی کا پسندیدہ افطار کھجور، ایک پکوڑے، پانی، چنا چاٹ، اور کچھ پھلوں پر مشتمل ہے۔

وسیم بادامی                  

کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کی مقبول ترین رمضان نشریات شان رمضان کے میزبان وسیم بادامی اپنا روزہ کس سے افطار کرتے  ہیں؟
چائے کے دھتی وسیم بادامی اپنا روزہ بھی چائے کے گھونٹ سے افطار کرتے ہیں۔

ماریہ میمن               

اے آر وائی نیوز کی مقبول اینکر ماریہ میمن اپنا روزہ پانی اور فروٹ چاٹ سے افطار کرتی ہیں اور اس کے فوراً بعد رات کا کھانا کھانا پسند  کرتی ہیں۔
ان کے مطابق افطار کی روایتی اشیا پکوڑے اور سموسے وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں لہٰذا وہ ان سے پرہیز کرتی ہیں۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
 arynews.tv:بشکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں