اتوار، 18 جون، 2017

چیمپیئنزٹرافی کا چیمپیئن کون؟پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج مقابلہ آج ہوگا


لندن:نقارہ بج گیا، میدان سج گیا، ٹیمیں ہیں تیار، کریں گی ایک دوسرے پر وار، آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا فائنل آج پاکستان اوربھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اوول میں پڑے گا زور کا جوڑ، ہر چوکے اور چھکے پر شائقین مچائیں گے خوب شور، گرین شرٹس پہلی بار ٹائٹل جیت کرعید کا تحفہ دینے کیلئے پُرعزم ہیں تو بھارت بھی ٹائٹل کا دفاع کرنے کو تیار ہے۔
دنیائےکرکٹ کا سب سےبڑا معرکہ،چمپئینزٹرافی کا اس سےبڑا فائنل ہوہی نہیں سکتا،ون ڈےکرکٹ کی 46سالہ تاریخ میں پہلی بارروایتی حریف آئی سی سی ٹائٹل کیلئے ٹکرائیں گے۔
فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا،میچ تو2ٹیموں کے درمیان ہےلیکن نظریں پوری دنیا کی لگی ہوئی ہیں،2بارکی چیمپئن بھارتی ٹیم اپنا چوتھا فائنل کھیلے گی جبکہ پاکستان پہلی بار فائنل تک پہنچا ہے۔
ایک ٹیم سیرتودوسری سواسیرہے،کس نےکیا تیاری کی اورکون کتنے پانی میں ہے،سب پتہ چل جائےگا،جب اوول اسٹیڈیم میدان جنگ بنے گا۔
میچ میں شکست کسی کو قبول نہیں اس لئے ہرکوئی سرڈھرکی بازی لگائے گا،میچ کی فاتح ٹیم ٹرافی کے ساتھ 23کروڑ روپے کی حقداربھی بنے گی جبکہ رنراپ کی جیب میں ساڑھے 11کروڑ روپے آئیں گے۔
 urdu.aaj.tv:بشکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں