اتوار، 18 جون، 2017

وزیراعظم اہل خانہ کے ہمراہ نجی دورے پر سعودی عرب روانہ


اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف اہل خانہ کے ہمراہ نجی دورےپرسعودی عرب روانہ ہوگئے
اتوار کو وزیراعظم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب کیلئے روانہ  ہوئے۔
وزیراعظم نوازشریف رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کی سعادت کےعلاوہ مدینہ منورہ میں اعتکاف اور عبادات میں وقت گزاریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ سعودی فرمانروا شاہ سلمان سےبھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم دورہ سعودی عرب کےبعد 25 جون کو نجی دورےپر لندن بھی جائیں گے،وزیراعظم کے اہل خانہ بھی ہمراہ ہوں گےجبکہ وہ لندن میں طبی معائنہ کرائیں گے۔
 urdu.aaj.tv:بشکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں