منگل، 13 جون، 2017

سیب کے کس حصے میں انتہائی مہلک زہر ہوتا ہے؟

دی گارجئین کی رپورٹ کے مطابق سیب جس کے بیجوں میں ‘امیگڈالین’ نامی زہریلا مواد ہوتا ہے، کو سائنائیڈ اور شکر کے مالیکیولز کا آمیزہ ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ سیب کے بیج میں بھی کڑوے بادام کی طرح سائنائیڈ زہر ہوتا ہے، لیکن یہ زہر انتہائی معمولی مقدار میں ہوتا ہے۔سیب کے بیج پر سخت چھلکا موجود ہوتا ہے جو انسانی جسم کو زہر سے بچاتا ہے۔
اگر آپ سیب کے بیج ثابت نگل لیں تو یہ جسم کو نقصان پہنچائے بغیر جسم سے خارج ہوجاتے ہیں۔ لیکن اگر بیجوں کو چبا لیا جائے تو زہر جسم ممیں داخل ہوجاتا ہے۔ لیکن اس کی مقدار اتنی معمولی ہوتی ہے کہ جسم اس زہر کے اثر کو زائل کردیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق احتیاط کا تقاضہ یہی ہے کہ سیب کے بیج کھانے سے بھی پرہیز کیا جائے۔
بشکریہ دی گارجئین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں