ایک تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل کے اندر پائے جانے والا ایک مرکب دماغ میں کینسر پنپنے سے روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔
اولیک ایسڈ(زیتون کے تیل کا بنیادی جز) پر کی جانے والی تحقیق نے بتایا کہ یہ کیسے کینسر کا سبب بننے والے جینز سے بچاتا ہے۔
اس آئلی چیز کا کام ایک سیل مولیکیول کی پیداوار ہے جس کا کام کینسر کا سبب بننے والے پروٹینز سے بچاؤ ہے۔
سائنس دانوں نے ایک سیل مولیکیول (ایم آئی آر -7 جو دماغ میں متحرک ہوتا ہے اور بننے والے ٹیومرز کو کچلتا ہے)پر اولیک ایسڈ کے اثرات کا تجزیہ کیا۔
سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ اولیک ایسڈ ایم ایس 12نامی سیل پروٹین کو ایم آئی آر-7بنانے سےروکنے سے روکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق اس طریقے سے زیتون کا تیل ایم آئی آر-7 کی پیداوار میں مدد دیتا ہے جو ٹیومرز بننے سے روکتا ہے۔
یہ تحقیق جرنل آف مولیکیولر بیالوجی میں شائع ہوئی ہے۔
بشکریہ زی نیوز
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں