فرنچ فرائز کھانا کِسے پسند نہیں۔ ہر کوئی کُرکرے فرنچ فرائز کھانا پسند کرتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں زیادہ فرنچ فرائز کھانا صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق محققین کو معلوم ہوا ہے کہ فرنچ فرائز کھانا موت واقع ہونے کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔
نئی تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ وہ لوگ جو تلے ہوئے آلو ہفتے میں دو بار سے زیادہ کھاتے ہیں ان کی موت واقع ہونے کے خطرات دُگنے ہوجاتے ہیں۔
یہ بات نوٹ کی گئی کہ اس تحقیق کے آخر میں 236شرکاء کی موت واقع ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق محققین کو معلوم ہوا کہ وہ شرکاء جنہوں نے ہفتے میں دو یا دو سے زائد بار تلے ہوئے آلو کھائے تھے ان کی جلد موت واقع ہونے کے خطرات ان لوگوں کی نسبت جنہوں نے تلے ہوئے آلوبالکل نہیں کھائے،دُگنے ہو گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق تحقیق نے یہ ثابت نہیں کیا کہ تلے ہوئے آلو کھانے سے لوگ مر جاتے ہیں لیکن تحقیق یہ بتاتی ہے کہ وہ لوگ جو تحقیق کے دوران مر گئے وہ تلے ہوئے آلو تواتر کے ساتھ کھاتے تھے۔
تحقیق میں زیادہ آلو کھانے اور موت واقع ہونے کے خطرات زیادہ ہونے میں تعلق پایا گیا ہے۔
بشکریہ زی نیوز
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں