اسلام آباد(ویب ڈیسک)اگر تو آپ کئی سال بعد نوکیا کے پہلے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کو خریدنا چاہتے ہیں تو انتظار ختم ہوا، کیونکہ اس کمپنی کے اولین تین فونز میں سے ایک نوکیا تھری اب پاکستان میں دستیاب ہے۔ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق یہ
نوکیا کا درمیانی قیمت والا فون ہے جو بنیادی فیچرز سے لیس اور میٹل فریم کے ساتھ ہے۔ پانچ انچ اسکرین والے اس فون میں 720p آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا گیا ہے، جس میں پولرائزڈ اسکرین ہے جو سورج کی روشنی میں اسے دیکھنا آسان بناتا ہے۔ یہ فون دیکھنے میں تو نوکیا فائیو اور سکس (ابھی پاکستان میں نہیں آئے) جیسا ہے مگر اس میں فنگرپرنٹ سنسر نہیں دیا گیا۔ اس فون میں کواڈ کور میڈیا ٹیک ایم ٹی 6737 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ دو جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور ڈوئل سم ورژن بھی دستیاب ہوگا۔اس فون کا فرنٹ اور بیک دونوں کیمرے 8 میگا پکسل کے ہیں جن میں ایف 2.0 فوکل لینتھ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایل ای ڈی فلیش اور آٹو فوکس بیک کیمرے میں دیئے گئے ہیں۔ اس فون میں 2650 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کہ عام استعمال میں ایک سے دو دن تک چل سکتی ہے۔ سلور وائیٹ، بلیک، ٹیمپرڈ بلیو اور کاپر وائٹ رنگوں میں دستیاب اس فون کی قیمت 16 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نوکیا 3310 کو بھی گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا جس کی قیمت 6490 روپے رکھی گئی تھی۔ ویسے تو یہ نیا ماڈل پرانے ورڑن سے کچھ زیادہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نہیں مگر اب کی بار یہ کلر اسکرین، کیمرہ، مائیکرو یو ایس بی چارجنگ پورٹ، ہیڈفون جیک، 16 ایم بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، بلیوٹوتھ اور 2.5 جی انٹرجیٹ جیسے اضافے ضرور کیے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں