اتوار، 11 جون، 2017

فروٹ چاٹ جس کے بغیر افطاری کا دسترخوان بے رونق

فروٹ چاٹ ہر ایک کی دلعزیز اور رمضان میں تو دسترخوان کی زینت ہوتی ہے، پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث افطار کا یہ لازمی جز ہے۔

کریمی فروٹ چاٹ

اجزاء                         

انگور- ایک کپ
آڑو – دو عدد کٹے ہوئے
کیلے – چار عدد
امرود – چار عدد کٹے ہوئے
اُبلے ہوئے چنے – ایک کپ
فروٹ کوکٹیل – ایک کین
آلو – ایک عدد اُبلا اور کُٹا ہوا
کریم – دو پیکٹ ٹھنڈی
نمک – آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ – ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کاسٹر شوگر – چار کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ – ڈیڑھ چائے کا چمچ

ترکیب                          

ایک پیالے میں تمام کٹے ہوئے پھل سیب، کیلے، انگور، امرود، آم، آڑو، فروٹ کوکٹیل ڈالیں، اس میں ابلے ہوئے چنے اور الو مکس کریں، پھر ٹھنڈی کریم ، کاسٹر شوگر، کالی مرچ، نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں۔
اب فروٹ چارٹ کو فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں