سام سنگ کا رواں سال کا دوسرا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 8 بہت جلد لوگوں کے ہاتھوں میں ہوگا۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے اگست میں نیویارک میں ایک تقریب کے دوران گلیکسی نوٹ 8 کو متعارف کرایا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نوٹ ایٹ خم یا ایج اسکرین کے ساتھ ہوگا جبکہ اس کی اسکرین گلیکسی ایس ایٹ پلس سے بڑی ہوگی جو کہ 6.22 انچ کی ہے۔
تاہم سب سے خاص چیز پہلی بار سام سنگ کی جانب سے ڈوئل کیمرہ سسٹم کو فون کی بیک پر دینا ہوگا جو کہ آئی فون سیون پلس یا ون پلس فائیو سے ملتا جلتا ہوگا۔
سام سنگ کی جانب سے اگست میں اس فون کو متعارف کرائے جانے کا فیصلہ آئی فون ایٹ کے مقابلے پر اسے لانا ہے جو کہ ستمبر میں سامنے آنے کا امکان ہے۔
اس ڈیوائس کے ذریعے سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون کی بیٹریاں پھٹنے سے پہنچنے والے دھچکے سے بھی باہر نکلنا ہے جس کے لیے اس نے ایس ایٹ میں کچھ تبدیلیاں کی تھیں اور اس میں اب تک کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔
اگر سام سنگ کا یہ فون اگست میں سامنے آجاتا ہے تو یہ آئی فون کے نئے ایڈیشن کو کچھ نہ کچھ نقصان تو پہنچائے گا ہی اور صارفین کو اپنی جانب کھینچے گا۔
اس فون کے حیرت انگیز ڈسپلے کی بھی کچھ تصاویر لیک ہوکر سامنے آئی ہیں، جو مصدقہ ہے یا نہیں، کچھ کہنا مشکل ہے مگر دیکھنے میں یہ فون زبردست ضرور لگ رہا ہے۔
اور یہ نوٹ سیریز کا حصہ ہے تو اس کے ساتھ سام سنگ کا اسٹائلوس پین تو ہوگا ہی جبکہ پہلے کے مقابلے میں کچھ نئے فیچرز بھی سامنے آسکتے ہیں۔
یعنی انفینٹی ڈسپلے، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم، پہلے سے طاقتور پراسیسر، فنگر پرنٹ اسکینر فرنٹ پر اور دیگر۔
اس کی قیمت بھی گلیکسی ایس ایٹ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں