اتوار، 11 جون، 2017

افطار میں مزیدار کشمش والے شامی کباب بنائیں

شامی کباب تو سب ہی کو پسند ہوتے ہیں لیکن اگر شامی کباب کو کچھ الگ طریقے سے بنایا جائے تو اس کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ منفرد طریقے سے شامی کباب بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جس میں صرف کشمش کا اضافہ کر کے آپ سب کا دل جیت لیں گی۔

اجزا                    

قیمہ: 1 کلو
دال چنا: آدھا پاؤ
دار چینی: 1 ٹکڑا
انڈے: 3 عدد
ابلا انڈہ: 1 عدد
کشمش: 1 بڑا چمچ
پیاز: 3 عدد
لہسن: 5 جوئے
الائچی: 2 عدد
ادرک: 1 عدد
زیرہ سیاہ: 1 چمچ
نمک، گھی: حسب ضرورت

ترکیب                    

پسا ہوا قیمہ، کترا ہوا لہسن، پیاز کی گڈی، ادرک، دار چینی، الائچی لونگ، 2 سرخ مرچ، زیرہ سیاہ اور دال کو ملا کر اس میں 2 گلاس پانی ڈال کر ابال لیں۔
پانی خشک ہو جائے تو نمک چھڑک کر اتار لیں۔
اسے ٹھنڈا کر کے باریک پیس کر انڈوں میں ملا دیں۔
اب باقی سبز مرچ، پیاز کی دوسری گڈی، ابلا ہوا انڈہ سب باریک کاٹ کر کشمش میں ملا دیں۔
اس کے بعد اس کی ٹکیاں بنا کر انہیں ڈبل روٹی کا چورا لگا کر تل لیں۔
مزیدار کشمش والے شامی کباب تیار ہیں۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں