پیر، 12 جون، 2017

بچوں کی بہتر تعلیمی کارکردگی کے لیے انہیں پھل کھلائیں

بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیےوالدین کو چاہئے کہ ا ن کےکھانوں میں پھل اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرے۔آسٹریلیا میں ہونے
والی ایک تحقیق میں یہ بات سا منے آئی ہے کہ اگر بچوں کو شام کے کھانے میں پھل اور سبزیاں دی جائیں تو اس کا زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور بچوں پر اس کا فوری طور پر بہتر نتیجہ ہوتا ہے ۔سائنسدانوںکا کہنا ہے کہ سبزیاں اور پھل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس میں جسمانی ڈی این اے کو برقرار رکھتے ہیں ۔ اس طر ح یہ دونوں اشیا دماغ کو بہتر حالت میں رکھتی ہیں۔پھل اور سبزیوں کو صبح یا دوپہر میں زیادہ کھایا جاتا ہےجبکہ پہلی مرتبہ ماہرین نے اس کی شام کے کھانے میں بھی اہمیت بیان کی ہے۔اس کے علاوہ بوڑھے لوگوں میں دیکھا گیا ہے کہ سبزیوں سے ان میں ڈیمنشیا اور دیگر دماغی امراض کی شدت کم دیکھی گئی ہے۔
ADVERTISEMENT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں