پیر، 12 جون، 2017

انسانی صحت کیلیے مفید 5 غذائیں


ماہرین صحت نے 5 ایسی غذائیں تجویز کی ہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔
تحقیق کے مطابق یہ پانچ صحت افزا غذائیں بادام، کیلا، لوبیا، انڈہ اور مچھلی ہیں جو انسانی جسم کے لیے کئی طرح سے مفید ہیں۔
بادام:
بادام میں کاپر اور میگنیس موجود ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کی قوت کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بادام کو اچھی یادداشت کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
کیلا:
کیلا بھر پور غذائی توانائی فراہم کرتا ہے  اور اس کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے کیونکہ یہ ذیابیطس کا لیول برقرار رکھتا ہے۔
کیلے سے فروکٹوس، گلوکوز،سکروس اور فائبر حاصل ہوتا ہے۔ اسے کام کی مشقت کے ساتھ ساتھ کوئی بھی ورزش یا کھیل کے بعد کھا سکتے کیونکہ کیلا کھانے سے فوری طور پر جسم میں توانائی کا احساس محسوس ہوتا ہے۔
لوبیا:
لوبیا سے کارب کے ساتھ پروٹین حاصل ہوتا ہے اور اس میں بھرپور نیوٹرینٹز شامل ہیں۔ ایسے افراد جو سبزی شوق سے نہیں کھاتے ان کے لیے یہ بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ لوبیا کو کسی بھی سبزی یا گوشت میں بھی پکایا جاسکتا ہے۔
انڈہ:
انڈہ جسم میں روزانہ 30 فیصد پروٹین کی ضرورت کو پورا کرتا ہے اور ساتھ امائنو ایسڈ فراہم کرتا ہے جو کہ جسم کے پٹھوں کی نشونما کرتا ہے۔
 مچھلی:
مچھلی اومیگا 3 اور فیٹی ایسڈ کو فروغ دیتی ہے اور ساتھ ہی پروٹین اور وٹامنزبھی فراہم کرتی ہے جو کہ جسمانی قوت و توانائی بڑھانے میں بہت مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں