جمعرات، 8 جون، 2017

نہال ا ور طلال کے بعد وزیر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی جے آئی ٹی پر برس پڑے

اسلام آباد : نہال ا ور طلال کے بعد وزیر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی بھی جے آئی ٹی پر برس پڑے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی ہے یا جیمز بانڈ کی سنسنی خیز فلم ؟ شوگر لیول کم ہونے کی خبر کیوں چلائی گئی تحقیقات کمرے
میں حسین نواز کی تصویر لیک کرنے کا کیامقصد تھا۔ وزیراعظم کے معاون سے آصف کرمانی بھی جے آئی ٹی کے خلاف بول پرے ۔
کہتے ہیں جوڈیشنل اکیڈمی کی عمارت سے متعلق تما م انتظامات جے آئی ٹی کے پاس ہیں۔۔۔یہاں چڑی بھی پر نہیں مارسکتی۔۔۔ ایسے میں تصویر لیک کردی جائے۔۔۔جے آ ٹی پر تحفظات کے بارے میں سپریم کورٹ سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔۔۔ ہمارا مقصد جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانا نہیں ۔ بلکہ اپنے تحفظات کا اظہار کرنا ہے تصویر جاری کرکے ہماری تضحیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔۔توقع ہے سپریم کورٹ جے آئی ٹی سے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرائے گی پی ٹی آئی میں جانے والے جلے اور پھٹے کارتوس ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں