اسلام آباد : پاناما لیکس،جے آئی ٹی کے بائیکاٹ اوراس کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ ن لیگ کے اہم رہنمانے اعلان جنگ کردیا۔
صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ شر یف خاندان جے آئی ٹی کے
بائیکاٹ کا حق رکھتا ہے ۔۔اگر پارٹی نے جے آئی ٹی کیخلاف تحریک چلائی ۔تو میں سب سے آگے ہوں گا۔ اگر جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ سے پہلے دو ممبران کے ماضی ‘ سیاسی وابستگی ۔۔۔۔گواہوں پر دباؤ ڈال کر شریف فیملی کیخلاف بیان لینے۔۔۔ اورحسین نواز کی تصویر کی لیکج کے حوالے سے اطمینان بخش جوابات نہ آئے۔ تو اس سے سیاست اور حالات میں سنسنی پھیلے گی۔ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال بہتر نہیں ہو گی۔۔۔پی ٹی آئی کا مستقبل جہنم واصل ہو چکا ہے۔۔۔اگر کرپٹ لوگوں کا تناسب دیکھا جائے۔۔ تو پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری ہے۔۔۔ اور پیپلز پارٹی آہستہ آہستہ گند صاف ہونے سے پاک ہو رہی ہے ۔نہال ہاشمی نے جو بیان دیا ہے۔۔ وہ کسی طرح بھی دفاع کے قابل نہیں ۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں