اتوار، 18 جون، 2017

مزیدار مینگو کیک بنانے کی ترکیب جانیں


آم موسم گرما کی سوغات ہے اور آم کے بغیر گرمیوں کا تصور نا ممکن ہے۔
پھلوں کے بادشاہ کا درجہ رکھنے والے اس پھل کو مختلف طریقوں سے کھایا جاتا ہے جبکہ اس سے مختلف میٹھی ڈشز بھی بنائی جاتی ہیں۔
آج ہم آپ کو مزیدار مینگو کیک بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا                      

میدہ: 2 کپ
چینی: 3 سے 4 کپ
انڈے: 4 عدد
مکھن: 1 کپ
بیکنگ پاﺅڈر: 2 چائے کے چم
مینگو چنکس: 1 کپ

آئسنگ کے لیے                       

بغیر نمک کا مکھن: 1 کپ
آئسنگ شوگر: 2 کپ
آم کی چٹنی: 4 کھانے کے چمچ

ترکیب                          

میدے میں بیکنگ پاﺅڈر اور مینگو چنکس ڈال کر مکس کرلیں۔
انڈے پھینٹ لیں یہاں تک کہ اچھی طرح کریمی ہوجائیں۔
اب چینی ڈالیں اور مکس کرلیں۔
اب مکھن ڈال کر مکس کریں۔
اس کے بعد میدہ ڈال کر مکس کرنے کے بعد پین میں ڈال کر 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کریں۔
تقریباً 40 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں۔
آئسنگ کے تمام اجزا کو مکس کریں اور کیک پر آئسنگ کریں۔
لذیذ مینگو کیک تیار ہے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
  arynews.tv:بشکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں