اتوار، 18 جون، 2017

شبانہ اعظمی نے بچپن میں دو بار خودکشی کی کوشش کی، والد


ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی شبانہ اعظمی نے بچپن میں دو بار خود کشی کی کوشش کی مگر خوش قسمتی سے وہ ناکام رہی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شبانہ اعظمیٰ کی والدہ نے اپنی سوانح حیات میں انکشاف کیا کہ اُن کی بیٹی نے بچپن میں دو بار خود کی کوشش کی کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ میں چھوٹے بیٹے سے زیادہ پیار کرتی ہوں۔
شوکت اعظمی نے اپنی کتاب میں مزید لکھا کہ ایک دن شبانہ سے کہا کہ چھوٹے بیٹے کو جلدی سے روٹی دے دو کیونکہ اُس کی اسکول وین آنے والی ہے اور تم تھوڑا سا انتظار کرلو کیونکہ تمھاری گاڑی دیر سے آتی ہے۔
والدین کے ساتھ یادگار تصویر، بشکریہ گوگل
شبانہ اعظمی کی والدہ نے کتاب میں تحریر کیا کہ اس بات کو سننے کے بعد بیٹی کہیں غائب ہوگئی جب اُسے تلاش کیا تو وہ واش روم (بیت الخلا) میں بیٹھی رو رہی تھی ، میں نے اُسے باہر بلا کر سمجھایا اور روٹی دی تو اُس کی بھی وین آگئی اور وہ بغیر کھانا کھائے اسکول چلے گئی۔
والد کیفے اعظمی کے ساتھ بچپن کی یادگار تصویر
شوکت اعظمی کا کہنا ہے کہ شبانہ اس بات سے اس قدر دلبرداشتہ ہوئی کہ اُس نے اسکول کی لیبارٹری میں رکھا ہوا نیلا تھوتھا (زہر) کہا لیا اور جب اُس کی دوستوں نے وجہ پوچھی تو اُس نے کہا کہ میری والدہ چھوٹے بھائی سے بہت پیار کرتی ہیں۔
اداکاری کے دور کی تصویر
نامور اداکارہ نے اپنی سوانح حیات میں لکھا کہ ایک بار جب شبانہ کو غصے میں گھر سے نکلنے کا کہا تو وہ ریلوے اسٹیشن چلی گئی اور ٹرین کے سامنے لیٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی مگر وہاں موجود چوکیدار نے اُسے پٹری سے ہٹایا۔
شبانہ اعظمی اپنے شوہر جاوید اختر کے ہمراہ
یاد رہے ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی فلم ڈائریکٹر جاوید اختر کی اہلیہ ہیں، انہوں نے مشہور ادبی اور فلمی گھرانے میں آنکھ کھولی، آپ کے والد کیفی اعظمی اردو کے نامور شاعر بھی رہے کہ جبکہ والدہ شوکت اعظمی بطور اداکار کئی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔
  arynews.tv:بشکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں