پیر، 12 جون، 2017

پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ سری لنکا کے 236 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر نے ذمہ دارانہ بلے بازی کر کے قومی ٹیم کو فتح دلوادی۔ پاکستان نے 3 وکٹوں سے سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا ۔ قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے بازوں نے اچھے کھیل کا
آغاز کیا اور ٹیم کو 74 رنز کی شراکت داری فراہم کی۔فخر زمان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے 50 رنز مکمل کیے تاہم وہ اس سے آگے نہ بڑھ سکے اور پرادیپ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 92 رنز کے مجموعے پر گری جب بابر اعظم مڈ وکٹ پر کھڑے فیلڈر کو آسان کیچ دے بیٹھے۔ محمد حفیظ ایک بار پھر کوئی خاص کاردگی نہ دکھا سکے اور 5 بالوں میں صرف 1 رنز بنا کر پویلین کی جانب لوٹ گئے ۔شعیب ملک بھی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ اس کے بعد وکٹ پر کپتان کا ساتھ دینے عماد وسیم آئے اور صرف 3 بالز کھیل کر 4 رنز بنائے اور ویسی کا ٹکٹ کروا لیا ۔اس کے بعد وکٹ پر آل راؤنڈر فہیم اشرف آئے اور اچھا کھیل پیش کیا ۔لیکن بدقسمتی سے وہ رن آؤٹ ہو گئے۔ وکٹ پر کپتان کا ساتھ دینے محمد عامر آئے ہیں اور اطمینان کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔محمد عامر نے 28 اور کپتان سرفراز احمد 61 رنز کی کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ۔ پاکستان کپتان سرفراز احمد نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں