اتوار، 11 جون، 2017

سولرپینل سے بجلی کس طرح بنتی ہے؟

پاکستان جیسے نسبتاً گرم ممالک میں سولر پینل بجلی کا بہترین ذریعہ ثابت ہورہے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سولر پینل کام کس طرح کرتے ہیں اور ان سے بننے والی بجلی کیوں ماحول دوست ہے اورسستی ہے۔

سولر پینل چھوٹے چھوٹے سولر سیلز پر مشتمل ہوتے ہیں جو سیلیکون سے بنائے جاتے ہیں ‘ سیلیکون ایک سیمی کنڈکٹر یعنی نیم موصل ہے جس کی زمین پر بہتات ہے ۔سولر سیلز میں سلیکون کی قلموں کو دو کنڈکٹرز یعنی موصل پلیٹوں کے درمیان رکھا جاتا ہے ۔

سلیکون کا ہر ایٹم اپنے چار ہمسایہ ایٹموں سے مضبوط بانڈز کے ساتھ جڑا ہوتا ہے ۔ یہ بانڈز الیکٹرانز کو ایک جگہ جکڑے رکھتے ہیں جس کی وجہ سے سیلیکوں میں بجلی کا کرنٹ نہیں بن پاتا ۔ سولر سیل سیلیکون کی دو تہیں استعمال کرتا ہے N یعنی نیگیٹیو یا منفی قسم کی تہہ میں الکٹرانز کی زیادتی ہوتی ہے اور P یعنی پازیٹیو یا مثبت قسم کہ تہہ میں الیکٹرانز کی کمی ہوتی ہے اور الیکٹرانز کی چھوڑی ہوئی خالی جگہیں موجود ہوتی ہیں جنہیں سوراخ یا holes کہا جاسکتا ہے جہاں یہ دو تہیں ملتی ہیں وہاں الیکٹران اس پی اور این کے جوڑ یا جنکشن میں سے گذر سکتے ہیں جس وجہ سے ایک تہہ پر مثبت اور دوسری تہہ پر منفی چارج پیدا ہوجاتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں