شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت کی ایک مرتبہ پھر خبر آگئی تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ شام کے سرکاری ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ابوبکر البغدادی ایک فضائی حملے میں مارا گیا۔ داعش کا گڑھ سمجھے جانیوالے الرقہ کے علاقے میں ہفتے کو رات بھر بمباری جاری رہی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوبکر البغدادی کے قتل کی خبر ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب چند روز قبل ان
کے نائب ایاد الجمیلی بھی ایک فضائی حملے میں مارے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ابوبکر البغدادی کی موت کی خبریں آتی رہیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں۔ الرقہ داعش کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ شامی سرکاری ٹی وی کے مطابق شمال مشرقی شہر الرقہ میں فضائی کارروائی کی گئی جس میں ابوبکر البغدادی مارا گیا جبکہ کارروائی میں 7 عام شہری بھی ہلاک ہوئے تاہم ٹیرر گروپس آفیشل میڈیا ونگ نے اب تک البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو دنیا کا مطلوب ترین دہشت گرد قرار دیا گیا ہے جس کے سر کی قیمت 25 ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں