جمعہ، 9 جون، 2017

تصویر لیک کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جا ئے ،حسین نواز کا مطا لبہ

اسلام آبا:   وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جے آئی ٹی سے تصویر لیک کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیاہے
جمعہ کے روز حسین نواز جب 5 ویں بار جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو اس موقع پر حسین نواز نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکوک و شبعات کی بنیاد پر کوئی حکومت یا عدالت کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتی ہے یہ ایک شطانی کام ہے اگر ثبوت ہیں تو پھر کارروائی ہونی چاہیے ایک سوال کے جواب میں حسین نواز نے کہا کہ جے آئی ٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آخر میری تصویر کس طرح لیک ہوئی جے آئی ٹی کو چاہیے کہ فوری طور پر تصویر لیک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں