فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر سخت قوانین کے خلاف
آوازاٹھانے پر تین طلبا کو نکال دیا۔
سوشل میڈیا پر اظہاررائے جرم بن گیا۔تین طلبا کے لئے جامعہ کے دروازے بندکردئیے گئے ۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ نے فیس بک پر جامعہ کےقوانین پرتنقید کرنے والے تین طلبا کونکال دیا۔
محمداسفنداورغلام جیلانی نے اپنی رائے فیس بک وال پر پوسٹ کی تھی جبکہ زوبیر کو تو معلوم ہی نہیں اسے کس جرم میں نکالا۔
انتظامیہ نے طلبہ کو نکالنے کا نوٹفکیشن نوٹس بورڈ میں لگانے کے بجائے براہ راست طلبہ کو بھیج دیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری ایکٹ کےتحت کارروائی کی گئی ہے، طلبہ وائس چانسلر سے اپیل کا حق رکھتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں